تحریک استقلال پارٹی ،پیپلز موومنٹ کے زیر اہتمام کل ’’ یاد رفتگان ‘‘کا انعقاد ہوگا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)تحریک استقلال پارٹی اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات کو صبح گیارہ بجے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال میں نوابزادہ نصر اللہ خان ، معراج محمد خان ، عبدالرشید قریشی، امیر حیدر اور حنیف گورائیہ کی یاد میں ’’ یاد رفتگان ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کے معروف سیاست دان دیگر مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔یاد رفتگان استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی کی زیر صدارت منعقد کیا جارہا ہے جس میں کے پی کے کے سابق گورنر مسلم لیگ ن رہنما اقبال ظفر جھگڑا مہمان خصوصی ہوں گے ۔