بلاول بھٹو وزیر اعظم منتخب ہو کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرینگے : عمران ہاشمی
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات کے باوجود پٹرول کی قیمتوں کومستحکم رکھا، بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم منتخب ہو کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرکے قوم کو ہر سطح پر بھرپور ریلیف فراہم کریں گے حکومت اپنے اخراجات پورا کرنے کیلئے عوام پر گیس اور پٹرول بم کا گرا رہی ہے ہر پندرہ دنوں بعد عوام کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی نوید سنا دی جاتی ہے۔ پٹرول اور گیس مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔