• news

 ہتک عزت دعویٰ‘ عمران‘ شہباز شریف 6 اکتوبر کو عدالت طلب 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سیشن کورٹ لاہور نے عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعویٰ پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ مزید کارروائی کیلئے شہباز شریف اور عمران خان وکلاء کے ساتھ چھ اکتوبر کو پیش ہوں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران کے وکلاء  نے  کیس کے قابل  سماعت ہونے سے متعلق  درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے دائر تمام متفرق درخواستیں بھی نمٹا دیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آئندہ چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن