• news

جلال آباد: چیک پوسٹ پر رکشہ سوار کی فائرنگ‘ طالبان سمیت 5 ہلاک 

کابل (شنہوا + نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد مسلح افراد کے حملے بڑھنے لگے۔ جلال آباد ایک مرتبہ پھر چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ جلال آباد میں ایک چیک پوسٹ پر رکشے میں سوار مسلح افراد نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے پانچ افراد موقع پر ہی چل بسے۔ ان میں دو چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار تھے۔ چار افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں دو طالبان اہلکار زخمی ہو گئے۔ تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن