• news

2 ٹگس بحریہ میں شامل‘ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار: ریئر ایڈمرل اطہر سلیم 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے لئے تعمیر کیے جانے والے 2 ٹگس کی حوالگی کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں  ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف  مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پاکستان نیوی کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلی افسروں نے شرکت کی۔ اس جہاز کی مجموعی لمبائی 25 میٹر جبکہ وزن 250 ٹن ہے۔  حد فتار 12 ناٹ ہے۔  مہمان خصوصی نے  کہا کہ اس جہاز کی تعمیر کراچی شپ یارڈ کے انجینئرز اور عملے کی مسلسل محنت اور لگن کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔ قبل ازیں مینجنگ ڈائر یکٹر کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے استقبالیہ خطاب میں کہا ہمیں اس نوعیت کے منصوبے تفویض کیے جانے پر فخر ہے۔ ہمارے عزم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پورے حوصلے اور عزم کے ساتھ تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن