• news

محاصرے، تلاشی کا رروائیاں جاری، کپواڑہ سے متعدد افراد گرفتار

سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ میںکارروائیوں کے دوران ایک شیڈ کے مالک سمیت متعدد کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا۔ تین دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر سے ایک کشمیری محمد شفیع وانی کو گرفتار کرکے اس کا کمپیوٹر‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ کپواڑہ میں ایک بھارتی پولیس اہلکار اج دھر نے اپنے ساتھی اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ادھر ضلع کو لگام کے علاقے محمد پورہ میں ایک نامعلوم شخص کی مسخ نعشیں برآمد ہوئی ہے۔  قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جنگی جرائم سے بیرونی دنیا کو  بے خبر رکھنے کیلئے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ کام کرنے والے 22 صحافیوں‘ انسانی حقوق کے کارکنوں اور ماہرین تعلیم کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دریں اثناء بارہ مولا قصبے  کے علاقے آزاد گنج میں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان کے زخمی ہونے کے خلاف بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے گو انڈیا گو بیک اور ہم کیا چاہتے آزادی، جیسے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے ان کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔ تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام میں مزید چھ سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن