حکمران غافل، ڈینگی سے عوام کیلئے خطرات سنگین تر ہو رہے ہیں: شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لئے خطرات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران غافل ہیں۔ ڈینگی انتہائی مہلک ہے۔ غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت میں نکلے گا۔ حکومت ہمارے دور میں بنائے ہوئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریقہ کار کو اپنا کر اس مہلک وبا سے عوام کو محفوظ بناسکتی ہے۔ ڈینگی سے نمٹنے کا پورا نظام، تربیت یافتہ عملہ اور طریقہ کار موجود ہے۔ اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ انتظامی نااہلی ہوگی۔