مسلم لیگ (ن) حوادث زمانہ سے سرخروہوکر نکلے گی: وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے عوام مہنگائی ، لاقانونیت ، بدامنی اورناانصافی کے ماحول میں سسک رہے ہیں مسلم لیگ (ن) حوادث زمانہ سے سرخروہوکر نکلے گی اور پہلے سے بھی اچھی پوزیشن پر ہوگی ، تبدیلی سرکار ملک کے اندر بڑی تو دور کی بات کوئی چھوٹی تبدیلی بھی نہیں لاسکی، مہنگائی کا طوفان حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے، اپنے بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے ملک اور عوام کیلئے بد ترین معاشی حالات کا طوفان کھڑا کردیا ہے، عمران خان نے حقیقت میں قوم کی چیخیں نکال دی ہیں ۔