مہنگائی نے جینا محال کر دیا، عوام ناکام حکومت سے تنگ آچکے: اعجاز سماں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بلاول بھٹو پاکستانی قوم کے ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے لیڈر ہیں اور پاکستان بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔ بلاول بھٹو شہیدوں کا وارث ہے اور ملک و قوم کی بہتری کا جذبہ ان کو ورثہ میں ملا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب اور ضلع گوجرانوالہ کے صدر اعجاز سماں اور سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے پیپلزپارٹی ٹریڈرز ونگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام مختلف بازاروں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی33ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کا واحد ایجنڈا عوام دشمنی اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے۔