فرقہ واریت نے اتحاد امت کو بہت نقصان پہنچایا ، رانا محمد ادریس
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ فرقہ واریت نے اتحاد امت کو بہت نقصان پہنچایا۔ منہاج القرآن اتحاد امت کی مضبوط آواز ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنمائوں ،ضلعی،پی پی عہدیداران و کارکنان نے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن لاہور کے نو منتخب پی پی عہدیدران کی تقریب حلف برداری بھی ہو ئی۔نو منتخب عہدیداران،منہاج القرآن علما کونسل،منہاج یوتھ لیگ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ،منہاج القرآن ویمن لیگ،پاکستان عوامی تحریک سمیت منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے رہنمائوں نے شرکت کی۔نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔