• news

عمران خان کی محنت سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، شمسہ علی 

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی محنت سے ملک بحرانوں سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہیوں کی جانب دھکیل دیاتھا۔عمران خان نے عوام سے تبدیلی کاوعدہ اور مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجوددن رات تگ و دوسے تبدیلی ممکن ہوئی ان شاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کادورحکومت مثالی دورحکومت ثابت ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی سے تین سالوں کاحساب مانگنے والے اپنی کارستانیوں کا جواب دیں وزیراعظم عمران خان نے ملک و قوم کیلئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیاآئندہ سالوں میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی وہ دن دورنہیں جب پاکستان کاہرادارہ بلندیوں پر ہوگا تین سالہ مشکل ترین دورمیں عوام حکومت کا مکمل ساتھ دیاجس پر شکرگزارہیں۔

ای پیپر-دی نیشن