• news

صوفیاء نے ہمیشہ امن، رواداری کا درس دیا،  عاصم مخدوم

لاہور(خصوصی نامہ نگار )کل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام’’انتہاء پسندی کا خاتمہ اور اولیاء کی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت تحریک اتحاد امت نیازی کے چیئرمین الحاج بابا محمد شفیق بٹ مجاہدنے کی۔قرآن ہال مدرسہ تعلیم القرآن نیو سمن آباد میں سیمینار سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم،تحریک ولی اللہ فاونڈیشن کے صدر پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،ڈاکٹر بدر منیر مجددی،مفتی سید عاشق حسین،حاجی محمد طارق غفیر،محمد ریاض قریشی،علامہ شعیب رضوی اور علامہ محمد عکاس محسن ودیگر نے شرکت و خطاب کیا۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ صوفیاء نے ہمیشہ امن، رواداری، پیاراور محبت کا درس دیا۔اولیاء اور صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا کو فرقہ واریت اور انتہاء پسندی سے پاک کیا جاسکتا ہے۔کل مسالک علماء بورڈ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے صوفیاء کی تعلیمات کو پھیلایا جائے۔درگاہوں، خانقاہوں، دینی مدارس اور مساجد سے ہمیشہ امن کا درس ملا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن