• news
  • image

مہنگائی کی ایک وجہ

مکرمی! شہروں میں تمام کھانے پینے کی اشیا دوسرے شہروں سے آتی ہیں۔ اگر کسی وجہ سے عارضی طور پر سپلائی ذرا کم ہوجائے تو فوراً ریٹ بڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے تمام چینل بریکنگ نیوز چلا دیتے ہیں اور ہر گھنٹہ بعد اسی خبر کو نشر کرتے رہتے ہیں مثلاً مرغی‘ دودھ یا ٹماٹر کے نرخ کسی وجہ سے عارضی طور پر دس یا پندرہ روپے بڑھ جاتے ہیں تو اس کا اثر سارے ملک پر ہوتا ہے۔ ملک کے دوسرے شہروں میں ان اشیا کے نرخ معمول کے مطابق فروخت  ہوتے ہیں۔ ٹی وی چینل پر بار بار مہنگا ہونے کے ذکر سے سارے ملک برا اثر پڑتا ہے۔ کاروباری طبقہ تو پہلے ہی اس کا انتظار میں رہتا ہے۔ افسوس کہ جب نرخ کم ہوتے ہیں تو کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا۔ (مزمل لون ، لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن