پاک ترکی تجارت کو5ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے:ترک سفیر
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ترکی کے ما بین سڑک کے ذریعے دو طرفہ تجا رت کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان سے استنبول ۔تہران۔اسلام آباد راہداری کے ذریعے اکتو بر کے پہلے ہفتے میں روڈ ٹر انسپورٹ کے ذریعے ترکی سامان پہنچانے کا افتتا ح کیا جائے گا۔ دو طرفہ تجارت میں روڈ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیا بی ایک بڑی رکاوٹ تھی اور اب قیمتی وقت اور سرمائے کی بچت کی جا سکے گی۔اس ہائی پروفائل ایونٹ کا اہتمام پاکستان ترکی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم نے کیا تھا اور یہ اس کا چوتھا اجلاس تھا۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یوردکل نے کہا کہ دو طرفہ تجا رت ایک ارب ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے اور تجارت کی موجودہ سطح کو چند سالوں میں با ہمی کو ششو ں سے 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ترکی میں پاکستان کے سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے ترکی میں پاکستانی مشن کی مکمل حمایت کااعادہ کیا۔ انتہائی کامیاب ایونٹ کے مرکزی معمار اور ترکی پاکستان کے جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم کے پاکستانی سائیڈ کے شریک چیئرمین امجد رفیع نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ترکی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم کے ذریعے جو پلان اور طریقہ کار پیش کیا گیا ہے، ترکی پاکستان سی سی آئی فورم کے ترک سائیڈ کے شریک چیئر مین Dr.OmerBolat نے کہا کہ جہاں تک دو طرفہ تجارت کا تعلق ہے، غیر روایتی شعبے بھی تیزی کے ساتھ اپنے آپ کو متعارف کروا رہے ہیں اور یہ رجحان پہلے سے بڑھتے ہوئے تجارتی حجم میں اضافہ کرے گا۔