طالبان جھنڈے تلے کھیلے تو پابندی لگ سکتی ہے :آئی سی سی کی افغان بورڈ کو وارننگ
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھی افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔