شیخ رشید کی پی آئی سی آمد بڑے بھائی کی عیادت
لاہور (سٹی رپورٹر) وزیر داخلہ شیخ رشید کا گزشتہ روز پی آئی سی ہسپتال کا دورہ کیا۔ شیخ رشید نے بڑے بھائی شیخ قدیر کی عیادت کی۔ شیخ قدیر کو دل کے عارضے کے باعث پی آئی سی لایا گیا تھا۔ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین کا کہنا تھا کہ شیخ قدیر کے دل کی دھڑکن معمول سے کم ہے۔ شیخ قدیر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ انہیں سی سی یو تھری میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ شیخ قدیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔