• news

تمام بنیادی اشیاء مہنگی کر کے وسائل جمع کرنا بد ترین ظلم : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے کہا کہ تین سال قبل مسلم لیگ (ن) کی حکومت  کے مقابلہ میں چینی کی قیمت میں 100 فیصد سے زیادہ اور آٹے کی قیمت میں 110 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بدترین مہنگائی میں کمی، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے نہ کہ بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے ہوگی۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  ہمارے دور میں 52 روپے کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا۔ یہ ہے نیا پاکستان، ہمارے دور میں 35 روپے کلو ملنے والے آٹے کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے اوپر پہنچا دیا جبکہ انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصالحہ جات سے لے کر عوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیاء مہنگا کر کے وسائل جمع کرنا ظلم ہی نہیں بلکہ  بدترین ظلم ہے۔ معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں اور حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی  کو جنم دیا ہے۔ پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن