طالبان نے طورخم سرحد کوہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا
طور خم(صباح نیوز) طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبان نے طورخم سرحد کو ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اورسرحد کے دونوں پارسینکڑوں مسافر اور کارگو گاڑیاں جمع ہوگئیں۔ طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے۔ جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔واضح رہے کہ این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمدپر پابندی ہے۔