• news

سبی میں پاک چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق کی افتتاحی تقریب  

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سبی میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق 2021ء کی اختتامی تقریب ہوئی۔ مشق میں پیپلز لبریشن آرمی چین اور پاک فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ مشق میں پیپلز لبریشن آرمی چین اور پاک فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں  مہارت کا فروغ  ہے۔ مشقوں میں تلاش اور محاصرہ  ٹھکانوں پر دہشتگردوں کے خاتمے کے آپریشن دوبدو لڑائی اور زخمی جوانوں کی محفوظ منتقلی کا آپریشن شامل ہے۔ جوانوں کی مشکل صورتحال سے نمٹنے  کی صلاحیت  بڑھانا ہے۔ مشق کا پہلا مرحلہ 26 سے 31 جولائی 2021ء کو دونوں ممالک میں ہوا تھا۔ دوسرے مرحلے میں مشق 2 ہفتے پاکستان میں جاری رہے گی۔ میجر جنرل جاوید دوست چاڈیو افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن