ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے :حاجی نواز
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ خاتم النبیین ہیں ان کی محبت کے بغیر ایمان قائم نہیں ہو سکتا آپؐ پوری دنیا کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے ناموس رسالت کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے جس کی خاطرہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اسلام مخالف سازشیں کرنیوالے دنیا و آخرت میںرسوائی کا شکار ہوتے آئے ہیں اور قیامت تک یہی انجام انکا مقدر رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو ، فضل بلال نوازایڈووکیٹ، حاجی علی احمد، حاجی میاں الیاس، حاجی معراج دین و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ قر آن کریم کی واحدانیت ہی سچائی کی دلیل ہے قرآن راہ ہدایت ہے، جس پر عمل پیرا ہو نے میں دونوں جہا نوں کی کامیابی ہے ختم نبوت کا عقیدہ وحدت امت کی ضمانت ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ امت جب بھی اکھٹی ہوئی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے عقیدے پر اکٹھی ہوئی اور جان و مال کی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔