شہباز شریف جیسا اعلیٰ منتظم ، لیڈر قوم کی امیدوں کا محور ہے : عبدالرئوف مغل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ شہباز شریف جیسا اعلیٰ منتظم اور متحرک لیڈر قوم کی امیدوں کا محور ہے ، صدر مسلم لیگ ن وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے جنم دن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خدمت، تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح میں میاں شہباز شریف کا کوئی ثانی نہیں ،کارکردگی کے نئے معیار متعارف کروانے اور پنجاب کو اس کی عملی مثال بناکر تاریخ میں سنہری حروف سے نام لکھوانے والے لیڈر نے اپنا نام کے ساتھ نیا استعارہ ''شہباز سپیڈ'' درج کروایا اور انکی خدمات کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اسکی روشنیاں لوٹانے اور خاص طور پر پنجاب میں سکولوں کالجوں کے قیام اوراسپتالوں میں سی ٹی سکین ایم آر آئی جیسی جدید سہولیات کی فراہمی کے علاوہ پورے صوبے کے شہروں اور دیہات میں سڑکوں پُلوں اور انڈرپاسز کے جال بچھانے والے میاں شہباز شریف کی صحت تندرستی اور سلامتی اور درازی ء عمرکے لئے دعا گو ہیں۔