• news

پوری قیادت نواز شریف کے بیانہ پر متحد ہے:چودھری شہباز

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے نواز لیگ میں نوازشریف کے بیانہ پر کوئی اختلاف اور پارٹی کے اندر گروپ بندی نہ ہے پوری قیادت نواز شریف کے بیانہ پر یکجاں اور متحد ہے میاںجاوید لطیف ایم این اے اسی بیانہ کی روشنی میںپارٹی کے اندر اور باہر اپنا کردارادا کررہے ہیں آج نواز لیگ کو میاںجاوید لطیف جیسے ہی بہادر ،وفادار ،اصول پرست لوگوں کی ضرورت ہے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کاز کیلئے مفادات سے بالاتر ہوکر کام کیا ہے جاوید لطیف کو تنظیم سازی کیلئے ضلع شیخوپورہ کا کنونیئر نامزد کرنا انکی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف  ہے جس کا پارٹی کارکنان خیر مقدم کرتے ہیں  ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں ایم ایس ایف کے سابق صدر چودھری کامران ورک کے دفتر میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،چودھری سرفراز چھینہ ، چودھری بلال حسین ورک ،رائے مزمل حسین ،ملک عرفان اسلام ،ملک اعجاز احمد ودیگر موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن