کرونا کی چوتھی لہر نہایت خطرناک ثابت ہوئی ہے : اے ڈی چوہدری
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کرونا وباء کے باعث شدید معاشی چیلنج سے دوچار ہے پاکستان کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جو معاشی خوشحالی کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں ہمیں معیشت کو بچانے کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے جس کی خاطر حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا،کرونا کی چوتھی لہر نہایت خطرناک ثابت ہوئی ہے اس کے باوجود پاکستان میں کرونا ایس او پیز پر موثر عملدر آمد دکھائی نہیں دے رہا جو یقینا باعث تشویش ہے ۔