• news

ننکانہ: ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ‘ شہریوںمیں ہیلمٹ تقسیم 

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )ڈی پی او ننکانہ صاحب بلال افتخار کی زیر سر پرستی ڈی ایس پی ٹریفک ننکانہ آصف علی وٹو نے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے متعلق آگاہی کیمپ لگایا جس میں مختلف شہریوں کو ہیلمنٹ تقسیم کیے گئے، تقریب میں ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور دیگر ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن