• news

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ہوش کے ناخن لیں:چودھری تنویر احسن

نواں کوٹ(نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ہوش کے ناخن لیں اور حکومت کے عوامی خدمت کے مشن کا حصہ بنیں حکومت مخالف بیان بازی اور سازشیں ان کے کسی کام آنے والی نہیں موجودہ حکومت نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال لیا ہے اور اب ترقی کا سفر جاری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن