مسلم لیگ ق نے تنظیم سازی مہم تیز کردی،مختلف یوسیز کے کوآرڈینیٹرز مقرر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر والٹن بورڈ یونین کونسل 1میں ملک عاطف رسول،یونین کونسل 2میں ذوالفقار علی،یونین کونسل3میں سمیر عاشق،یونین کونسل 4میں محمد یاسین،یونین کونسل 6میں محمد ہارون حنیف،یونین کونسل 8میں محمد صہیب خان،یونین کونسل 9میں محمد ناصر خان،یونین کونسل 10میں ندیم شہزاد چوہدری جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کی یونین کونسل نمبر1میں رانا محمد ناصر یونین کونسل 2میں رانا محمد ناصر،یونین کونسل 3میں ندیم جبار اختریونین کونسل 7میں عمر خیام سدھو،یونین کونسل 8میں کامران میؤ،یونین کونسل 10میں ندیم اقبال کو پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی اور رابطہ عوام مہم کیلئے کوآرڈینیٹرز مقرر کیا ہے اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تقریب میں مسلم لیگ پنجاب کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر شعبہ خواتین پنجاب،سیکرٹری اطلاعا ت پنجاب و سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، نائب صدرپنجاب محمد جاوید اقبال گورائیہ اور مسلم لیگ لاہور کے سینئر نائب صدر ملک اکرم،اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ، میاں تبسم علی ایڈووکیٹ،طلحہ عثمان سندھو و یگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پارٹی سے وابستگی رکھنے والے افراد کو تنظیم نومیں اہم عہدے دیئے جارہے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے عہدیداران اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے-انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ یہ عہدہ آپ کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔