• news

جماعت اسلامی خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہے: ڈاکٹر سعید احمد

بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار ہے اور خدمات کا یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی جڑانوالہ کے ونگ الخدمت فاونڈیشن کے امیر ڈاکٹر سعید احمد‘ امیر جماعت اسلامی رانا عبدالوحید‘ صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خان ودیگر نے مسجد خضراء میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے آغاز سے ہی عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کرونا حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن جڑانوالہ نے متاثرین میں لاکھوں روپے کا راشن تقسیم کیا جبکہ فری ڈسپنسری سے روزانہ سینکڑوں مریض استفادہ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر سعید احمد نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی خدمات کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے نظم ونسق میں کوئی بدنظمی اور کرپشن تلاش کریں تو ہم خود کو عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔ اس موقع پر ذوالفقار علی گوریجہ‘ علی رضا‘ باسم سعید‘ رانا عتیق ایڈووکیٹ‘ ارشد بھٹہ‘ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ‘ مرزا احمد زاہد خان کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن