• news
  • image

غیر معیاری اشیا کی فروخت روکی جائے

مکرمی! اس وقت شہر بھر میں غیر معیاری اشیا فروخت ہورہی ہیں گوشت، پھلوں اور سبزیوں کی صورتحال سب سے زیادہ تشویش ناک ہے۔ ایک طرف تو دکان دار سرکاری نرخ سے ہٹ کر اپنی مرضی کی قیمت پر چیزیں بیچتے ہیں۔ پرائس کنٹرول اور کوالٹی چیکنگ کے لیے حکومت کے محکمے تو موجود ہیں لیکن انکی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے جو اپنی ذمہ داری ٹھیک سے نہیں نبھارہے، اور انہیں پابند کرے کہ وہ دکانوں وغیرہ پر جا کر دیکھیں کہ چیزیں سرکاری نرخوں پر بک رہی ہیں یا نہیں، اور جو چیزیں بیچی جارہی ہیں ان کی کوالٹی کیسی ہے! (احمد صابر سبحانی، لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن