تاجروںنے ہمیشہ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کیا :طارق چوہدری
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )انجمن تاجران فروٹ منڈی کے صدر الحاج طارق چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانا موثر ترین اقدام ہے، سرمایہ کے فروغ سے ملکی معاشی سیکٹر پھلے پھولے گا اورتجارتی سرگرمیاں مزید فعال ہوں گی،تاجر برادری صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہتی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوء الحاج طارق چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گارماحول موجودہے جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع فراہم اور آسانیاں پیداکی گئی ہیں جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ یقینی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ ملکی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے،تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی سلامتی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی حکومت کا ساتھ دیں گے۔