• news

قصور: انتظامیہ کی ملی بھگت ‘ ٹھیلہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا

قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور شہر اور گردونواح میں میونسپل کارپوریشن قصور کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھیلہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا، تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑنے لگا۔ شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر اور گردونواح میں سڑکو ں اور چوراہوں پر چھوٹی چھوٹی دکانیں، سائیکل اور موٹر سائیکل پارکنگ کے اڈے بنا دئیے گئے قصور انتظامہ کی بے حسی کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا قصور کے شہریوں کا انتظامیہ سے آپریشن کلین اپ کرنے پر زور۔ ریلوے روڈ،نورمسجد چوک،پرانا لاری اڈا،شفیع والا چو ک خصوصاًکوٹ حلیم خاں اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار ہیں جس کی وجہ سے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی ہے شہریوں، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں تجاوزات کے خلاف فوری طور پر آپریشن کلین اپ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن