• news

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری بابر اعظم تگڑے کپتان بنیں رمیز راجہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب بابر اعظم کو جلدی سے بڑا ہونا ہوگا ایک ماہ ہے بس ان کے پاس۔ ورلڈ کپ میں میدان سے باہر کھلاڑیوں کو جذبہ و حوصلہ دینا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے کپتان کو تگڑا ہونے کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ 92 میں ہمارے پاس نصرت فتح کی قوالی تھی اس ٹیم کیلئے بھی کچھ ایسا کرنا ہوگا، کپتان کا رول بہت اہم ہے ٹیم کو اٹھانا اس کا کام ہے۔بابراعظم کے پاس ایک پلان ہونا چاہئے اور سب سے اہم چیز پاکستان کو جتوانا ہے۔رمیز راجہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہمیں ٹرائینگولر سیریز کرانی پڑے گی کیونکہ اس طرح کی سیریز مداحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ بابر اعظم کو تگڑا کپتان بنانا چاہتا ہوں ایسا کپتان جو بورڈ سلیکشن کے کسی کے پریشر میں نہ آئے۔ایسا کپتان جو چیئر مین کرکٹ بورڈ کی جگہ میڈیا پر جائے، ایسا کپتان جو یاری دوستی نہیں پوری ٹیم پورے ملک کیلئے ایک سوچ رکھے، ایسا کپتان جس کیلئے لڑنا اور جیت کی کوشش ہی سب کچھ ہو۔ راولپنڈی میں ٹی 20 کرکٹ لوٹ آئی ہے۔انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے حوالے سے جاری ٹوئٹ میں حوصلہ افزائی کرتے لکھا کہ ’جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ۔ بہترین پرفارم کرنے والی ٹیم جیتے۔رمیز راجہ نے یہ بھی لکھا کہ اس سے زیادہ ضروری ہمارے پرجوش مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں قائم رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن