سکس ریڈ سنوکر ورلڈکپ کے رنراپ بابر مسیح کی 3 رکنی ٹیم کے ہمراہ وطن واپسی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سکس ریڈ سنوکر ورلڈکپ کے رنراپ بابر مسیح تین رکنی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔دوحہ میں ہونے والے سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی حریف سے ہارنے والے بابر مسیح کراچی پہنچ گئے ہیں، قومی کیوئسٹ بابر مسیح کا بھارتی حریف پنکج ایڈوانی سے مقابلہ تھا، ٹائٹل مقابلے میں شکست پر بابر مسیح کو چاندی کی ٹرافی ملی۔سنوکر کے عالمی مقابلے میں پاکستان کے بابر مسیح اور حارث طاہر نے شرکت کی، حارث طاہر ناک آؤٹ مرحلے میں ہی ہار کر باہر ہو گئے تھے۔