• news

ڈالر مزید 1.20 روپے مہنگا  5لاکھ تک ادائیگی سے پہلے  سٹیٹ بنک کو بتانا ہوگا 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے ڈالر کی مانیٹرنگ سخت کردی۔ 10 کے بجائے اب 5 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنے سے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنا ہوگا۔ کنزیومر فنانسنگ کی شرائط سخت کردی گئیں۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے بنکوں کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنک ہر 5 کاروباری دنوں میں ہونے والی متوقع ادائیگیوں کی پیشگی تفصیلات سے روزانہ کی بنیاد پر مرکزی بنک کو آگاہ کریں۔ بنکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈالر کی طلب پر مانیٹرنگ سخت کرنا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے۔ سٹیٹ بنک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اور قیمت 169 روپے 03 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 08 پیسے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن