• news

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن‘ فرد جرم کیلئے زرداری کو طلبی کا سمن 

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت نے  جعلی اکائونٹس کے8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں فردجرم کیلئے زرداری کو طلبی کا سمن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ 29ستمبر کو احتساب عدالت نمبر تین میں پیش ہوں کیونکہ فرد جرم کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔ رجسٹرار احتساب عدالت کی طرف سے تفتیشی افسر نے سمن زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا۔  ریفرنس میں آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن