• news

گاڑیوں کیلئے قرض کی حد 30 لاکھ ، ادائیگی کی مدت7 سے 5 سال کردی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک نے خسارے کو لگام دینے اور معیشت میں طلب کا زور کم کرنے کے لیے مرکزی بینک نے کنزیومر فنانسنگ جیسے گاڑی یا پرسنل لون کی شرائط کو بھی سخت کردیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق ایک ہزار سی سی سے زائد پاور کی گاڑیوں کے لیے قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت سات سال سے کم کر کے 5 سال کردی گئی ہے۔ فی شخص گاڑی کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض 30 لاکھ روپے تک لے سکتا ہے۔ ڈائون پیمنٹ 15 کے بجائے 30 فیصد ہوگی۔قرض   صرف مقامی تیار کردہ گاڑیوں پرملے گا۔ نئی شرائط کا اطلاق ملک میں اسیمبل ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن