• news

افغان وزیر دفاع کا سابق جنگجوؤں کی بدتمیزی پر اظہار برہمی ، کمانڈروں کی سرزنش

کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے نئے وزیر دفاع ملامحمد یعقوب نے آڈیو پیغام میں کمانڈروں کو کچھ جنگجوؤں  کی بدتمیزی پر سرزنش کی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملامحمد یعقوب نے کہا کہ کچھ شرپسند سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شمولیت کی اجازت دی تھی، ان سباق فوجیوں نے پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیا۔ ان سابق فوجیوں کو اپنی صفوں میں دور رکھیں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ناجائز سزائے موت کی اطلاعات تھیں، ایسی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے بعد  کسی کو کسی سے انتقام لینے کا نہیں کہا۔ حساس وزارتوں میں موبائل فون سے بلاوجہ تصویریں بنانا انتہائی قابل اعتراض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن