• news

جوتی جوت میلہ بھارتی سکھ یاتریوں  کی ننکانہ اور ایمن آباد آمد 

ننکانہ صاحب+ایمن آباد (نامہ نگاران) جوتی جوت میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے 9بھارتی سکھ یاتریوں کا وفد اکال تخت کے سپریم لیڈر جتھے دار گیانی ہرپریت سنگھ کی زیر قیادت گرودوارہ جنم استھان پہنچ گیا۔  پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی، منیجر گورودواہ جنم استھان عتیق گیلانی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یاتریوں نے گورودوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ گیانی ہرپریت سنگھ پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔  انہوں نے  گورودواروں کی بہترین دیکھ بھال، تعمیرو مرمت اور سکیوٹی کے سخت انتظامات کرنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ‘ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثناء سکھ زائرین پر مشتمل جتھہ گوردوارہ روڑی صاحب زیارت کے لئے پہنچ گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری اوقاف عمران گوندل پر دھان پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ سابقہ پردھان ممبر کمیٹی ستونت سنگھ بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن