2وزراء کو الیکشن کمشن کے نوٹسز‘ جواب کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت متوقع
لاہور (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن نے دو وفاقی وزرا کو جو نوٹس جاری کئے تھے توقع ہے کہ انہیں مہلت دیدی جائے گی لیکن ممکنہ طور پر یہ دوہفتوں پر محیط ہو گیا اس کیلئے انہوں نے جواب دینے کیلئے چھ ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نوٹس کے سلسلہ میں آئندہ ہفتہ کے دوران الیکشن کمشن کا اجلاس ہوگا جس میں مہلت اورنوٹسوں کے دیئے گئے جوابات کو زیر بحث لایا جائیگا ان ذرائع کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کمشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں آئین کے آرٹیکل 5 (1) اور(2) کے تحت اپنے تحفظات کا اظہار کیاتھا تو اس کی مخالفت میں جو رویہ اختیار کیا گیا اس میں آئین کے آرٹیکل 213 کو پیش نظر نہیں رکھا گیا الیکشن کمشن کے مطابق اس نے آئین کے دیئے گئے اختیارات کے مطابق تکنیکی اعتراضات‘ تجاویز اور سفارشات وزارتِ پارلیمانی امور اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو ان کے کہنے پرپیش کیں تھیںاس ضمن میں سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ دونوں وزرا کے بیانات میں الیکشن کمشن کے آئینی اختیارات کو پیش نظر نہیں رکھا گیا انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار کو الیکشن کمشن کے خلاف محاذ آر آئی سے گریز کرنا چاہیے اور ووٹنگ مشین کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہیے۔