سیلابی صورتحال ، کراچی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی : شہباز شریف
لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عروس البلاد کراچی میں شہری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔بنیادی شہری مسائل، فراہمی ونکاسی آب سے لے کر سڑکوں اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی اصلاح درکار ہے۔پاکستان کی جیب بھرنے والے شہر میں رہنے والوں کی زندگی کبھی بجلی اور کبھی سیلاب سے متاثر ہوتی ہے ۔کراچی اور اس کے رہنے والوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اجتماعی اور اتفاق رائے کی سوچ اپنانا ہوگی۔پارٹی کی کراچی میں تنظیم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔