آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور پی ایس ایل میں دو فرنچائز کیلئے بطور کوچ فرائض انجام دینے والے ڈین جونز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔کرکٹ حلقوں میں پروفیسر ڈینو کے نام سے پہچانے جانیوالے ڈین جونز 24 مارچ 1961 کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پیدا ہوئے، ریٹائرمنٹ کے بعد ڈین جونز نے کمنٹری اور کوچنگ کے شعبوں میں لوہا منوایا۔انہوں نے پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ابتدائی چار سیزن میں بطور کوچ خدمات انجام دیں، اس دوران اسلام یونائیٹڈ دو مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح بنی۔سال 2020 میں پروفیسر ڈینو کراچی کنگز کیساتھ منسلک ہوگئے، اسی سال کراچی کنگز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی، لیکن پلے آف مراحل سے قبل وہ جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔