• news

جیمز ونس نے بتایا دورہ منسوخی کیلئے نہیں پوچھا گیا : محمد عباس 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے بائولر محمد عباس نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش بورڈ کے اس فیصلے سے دھچکا پہنچا ہے۔ انگلینڈ کے فیصلے سے پورا پاکستان مایوس ہے۔ جیمز ونس کے ساتھ ملتان سلطانز میں پی ایس ایل کھیلا تھا وہ پاکستان آکرخوش تھے، ونس سے پوچھا کیا انگلینڈ بورڈ نے پاکستان جانے کا آپ سے پوچھا؟ تو انہوں نے بتایا انگلینڈ بورڈ نے فیصلہ خود لیا کھلاڑیوں سے نہیں پوچھا۔ہم نے بہت سے قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود یہ فیصلہ حیران کن ہے جس پر مایوسی ہوئی، جب ہم اپنا 100 فیصد دیتے ہیں تو اسی طرح کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن