• news

دورہ منسوخی پر انگلش کرکٹ بورڈ کو بزدلانہ خاموشی توڑنا ہوگی: سابق کپتان ایتھرٹن

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کئے جانے کے بعد ای سی سی پر دباؤبڑھنے لگا ہے جبکہ سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن اپنے ہی بورڈ کے خلاف بولنے لگے۔ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا جس کے بعد ای سی بی کو نا صرف دنیا بھر بلکہ اپنے ہی ملک کے کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اب سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نا صرف پاکستان کی حمایت کی بلکہ اپنے کرکٹ بورڈ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای سی بی کو اپنی بزدلانہ خاموشی توڑنی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن