اسرائیل ایک سال میں مقبوضہ علاقوں سے فوج نکالے: فلسطینی صدر کا الٹی میٹم
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیل کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل ایک سال میں مقبوضہ علاقوں سے اپنی افواج نکالے۔ یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کانفرنس بلائیں اور مسئلہ حل کرائیں۔