یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس 35 فیصد مہنگی ، پہلے 2 سلیب والے مستثنی
اسلام آباد (خبر نگار) عوام کیلئے بری خبر، گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں، یکم نومبر سے گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی ہوسکتی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے ریٹ 35 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے 28فروری تک ہوسکتا ہے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دو سلیب والے گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 0.5 ہیکٹا میٹر کیوب استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر کیوبک استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر بل 3733 کی بجائے 4295روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 738کی بجائے 1000روپے کرنے کی تجویز ہے دستاویز کے مطابق ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا بل 8016کی بجائے 10272روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 4ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 14400کی بجائے 19495روپے کرنے کی تجویز ہے، 4 ایچ ایم سے زائد پر ریٹ 1460 کی بجائے 2000 روپے ، ماہانہ 4ایچ ایم سے زائد پر بل 25494 کی بجائے 34622روپے کرنے کی تجویز ہے۔