• news

کرونا، 42 اموات ، لاہور مثبت کیسز 12 فیصد، پاکستان میں ویکسینیشن مؤثر: سربراہ عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد (خبر نگار+نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید2 ہزار60 کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزید42 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے مزید10 ہزار928  مریض شفایاب ہو گئے۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح4 اعشاریہ58 فیصد ہو گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک27 ہزار524  مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد12 لاکھ36 ہزار888  ہو چکی ہے۔ پنجاب  میں کرونا کیسز میں اضافہ نہ رک سکا۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد رہی۔ راولپنڈی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 6.5 ‘ فیصل آباد میں 5.5‘ ملتان میں 5‘ اسلام آباد میں 3.6 فیصد  پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پلیتھا ماہی پالا نے  کرونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں او ویکسی نیشن کے عمل میں تعریف کی ہے۔ اسلام آ باد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ ایسے ممالک جہاں دو فیصد آبادی کو  ویکسین نہیں لگائی جا سکی لیکن پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مئوثر ہے۔ کراچی  ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانے داروں کو کرونا ویکسین نہ لگوانے والے راہ چلتے شہریوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے روک دیا ہے۔ ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ تھانے داروں کو کارروائیاں  شادی ہالز‘ ہوٹلز‘ تفریحی مقامات تک محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کے لئے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگانے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن