بینکنگ کورٹ : نجی بنک کے سینئر صدور کی ضمانت میں توسیع
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور کی بنکنگ جرائم عدالت میں نجی بنک کے سینئر نائب صدور عاصم سوری اور اظہر محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے اظہر محمود کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی ، جبکہ عاصم سوری کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت بھی 29 ستمبر تک ملتوی کردی ، عدالت نے ریماکس دیے کہ آئندہ سماعت پر کسی بھی صورت میں التوا نہیں دیا جائے گا،بنکنگ جرائم عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔