سی سی پی او کی کھلی کچہری ‘ناقص تفتیش پر اے ایس آئی معطل
لاہور+کاہنہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ کاہنہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین کی طرف سے پیش کی گئی 126 درخواستوں اور شکایات پر کاروائی کیلئے احکامات صادر کئے۔سی سی پی او لایور نے ناقص تفتیش پرتھانہ کاہنہ انوسٹی گیشن ونگ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اقبال کو معطل کر دیا، غلام محمود ڈوگر نے تفتیشی معاملات میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر متعدد انوسٹی گیٹشن افسران سے باز پرس کی۔سی سی پی او لاہور نے کھلی کچہری میں جھوٹی درخواست دینے والے ملزم کو ہتھکڑی لگوا دی۔فہیم نامی ملزم تھانہ نشتر کالونی میں اقدام قتل کی ایف آئی میں نامزد تھا۔ملزم نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی شہری بھی کھلی کچہری میں پیش ہوگیا۔سربراہ لاہور پولیس نے انکوائری کے بعد ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کروا دیا۔سربراہ لاہور ہولیس غلام محمود ڈوگر نے 22 درخواستوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم دیا۔غلام محمود ڈوگر نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو 37 درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے 10 سائلین کو ریکارڈ سمیت اپنے دفتر بلا لیا۔