ڈی پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری‘20شہریوں کی شکایات
فیروزوالا( نامہ نگار)وزیر علیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ نے عوام والناس کوان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ نارنگ منڈی میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جس میں ڈی ایس پی مرید کے سرکل کے علاوہ مرید کے سرکل کے تمام ایس ایچ او زاور تمام تفتیشی افسران موجودتھے۔کھلی کچہری میں20 شہریوں نے درخواستیں پیش کی۔درخواستوں کو سننے کے بعد ان کے حل کے لیے فوری طورپر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔ ان میں سے کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا۔