لیسکو ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار
ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )لیسکو ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام نجی شادی ہال میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ای لیسکو ننکانہ صاحب امجد فاروق، قائم مقام ایکسین حافظ سکندر، ایس ڈی اوز آکاش گل، نعیم احسن ، چیئرمین ہائیڈرو یونین شہباز ٹھاکرکے علاوہ ضیا الرحمن اور سرکل ننکانہ کے ایکسین، ایس ڈی اوز اور لائن مینز نے خصوصی شرکت کی سیفٹی سیمینار کے انعقاد کا مقصد لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا اور حادثات کی روک تھام کیلئے مفید مشورے دینا تھا۔