میو ہسپتال میں ادویات چوری کرنے پرعملے کے3افراد پکڑے گئے
لاہور(سٹی رپورٹر)جنرل ہسپتال کے بعد میو ہسپتال میں بھی ادویات چوری کا معاملہ،یورولوجی وارڈ میں دس لاکھ کے قریب دوائیاں چوری ہونے سے بچ گئیں،یورولوجی وارڈ میں ایک صفائی کرنے والا جبکہ دو وارڈ بوائے دوائیاں چوری کرکے باہر لیجاتے وقت گارڈز نے پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کر دیئے۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر محمد افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے بھی اس طرح کی اطلاعات ملی اور کچھ دنوں سے ہم نے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی۔